• news

جاپان کی 100سالہ خاتون نے تیراکی میں ریکارڈقائم کردیا

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)جاپان میں سو سالہ خاتون تیراک نے 15 سو میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ میکو نگااوکا نے 25 میٹر کے سوئمنگ پول میں 15 سو میٹر سوئمنگ کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں تیراکی شروع کی تھی اور اس سے پہلے 50 میٹر کے سوئمنگ پول میں 15 سو میٹر تیراکی کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن