• news

جونیئر انڈر 20 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، پنجاب کی 2 ٹیمیں حصہ لیں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) 34 ویں جونیئر انڈر 20 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2015ءمیں پنجاب کی دو ٹیمیں حصہ لینگی۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اجمل خان لودھی نے ٹیم کے انتخاب کے لئے ایک روزہ ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو 8 اپریل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔ جونیئر انڈر 20 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 16 سے 26 اپریل تک ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کراچی کھیلی جائے گی۔ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اجمل خان لودھی کے مطابق ایسے بچے جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1995ءکے بعد کی ہے وہ ٹرائلز میں حصہ لینے کے حقدار ہونگے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صوبائی ایسوسی ایشنز کے انتخابات 17 اپریل کو ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صوبائی ایسوسی ایشنز کے انتخابات 17 اپریل کو منعقد ہونگے۔ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات کل 7 اپریل سے نامزدگی کاغذات وصول کر سکیں گے جو 10 اپریل تک صوبائی الیکشن کمشنز کو بذریعہ سیکرٹری الیکٹرول کمیٹی جمع کرائے جا سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن