میامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ نوواک جوکووچ نے جیت لیا
میامی (سپورٹس ڈیسک )عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کوشکست دے کرپانچویں بارمیامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔امریکی شہرمیامی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے مینزسنگلزفائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کوتین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دیکرپانچویں بارٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ جوکووچ کی ہارڈ کورٹ پرمرے کیخلاف مسلسل دسویں اورمجموعی طور پر اٹھارویں کامیابی ہے۔ بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا ڈبلرز ٹائٹل جیت لیا ہے۔یہ ثانیہ کے کریئر کا 25 واں ڈبلز ٹائٹل ہے۔خواتین کے ڈبلز میں پہلی رینکنگ رکھنے والی ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آنے والی روس کی ایکاترینا ماکرووا اور ایلینا ویسنیا کی جوڑی کو شکست دی۔ثانیہ کی جوڑی نے روسی جوڑی کو کو5-7 اور 1-6 سے شکست دی۔پہلے سیٹ میں 2-5 بعد انھوں نے شاندار واپسی کی اور مسلسل آٹھ گیمز میں کامیابی حاصل کرکے سیٹ پر قبضہ کر لیا۔ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد کہا کہ ہم ایک دوسرے کو یہ کہہ رہے تھے کہ اس جدد و جہد کو جاری رکھیں۔ گذشتہ ہفتے سب کچھ بہت آسانی سے حاصل ہو گیا تھا اور ہم کسی بھی سیٹ میں چار گیمز سے زیادہ نہیں ہارے تھے لیکن یہاں ہم قدرے گھبرا رہے تھے۔یہ ثانیہ کے کریئر کا 25 واں ڈبلز خطاب ہے اور اب وہ ڈبلز میں انفرادی طور پر پہلا مقام حاصل کرنے سے صرف 145 پوائنٹس پیچھے ہیں۔انھوں مزید کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ہم اچھا نہیں کھیل رہے ہیں اور ہم عام طور پر اس کے عادی نہیں ہیں۔ہنگس نے اس جیت کا سہرا ثانیہ کے والد عمران مرزا کو دیا جنھوں نے میچ کے دوران انھیں چند نکات بتائے۔اس سے قبل ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے روسی جوڑی کو ہی فائنل میں شکست دے کر انڈین ویلز کا خطاب بھی جیتا تھا۔انڈین ویلز ثانیہ اور ہنگس کا ایک ساتھ پہلا ٹائٹل تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ ثانیہ اورہنگس نے جب سے ڈبلز کی جوڑی بنائی ہے انھیں اب تک ایک بھی سیٹ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔انفرادی ڈبلز رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون بننے سے ثانیہ اب 145 پوائنٹس دور ہیں اور وہ ابھی تیسر نمبر پر ہیں۔ جبکہ ایک اور دو پر مشترکہ طور پر اٹلی کی سارا ایرانی اور روبرٹا وینسی ہیں۔