• news

پی ٹی آئی کارکن حق نواز قتل کیس کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل، ہائیکورٹ نے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز قتل کیس کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے دائر درخواست کی سماعت 20 اپریل تک ملتو ی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حق نواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد کئے گئے وزراء عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے نام جے آئی ٹی نے سیاسی دبائو پر نکال دئیے۔ یہ اقدام انصاف کے قتل کے مترادف ہے لٰہذا عدالت میرٹ پر تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں بھجوایا جاچکا ہے۔ اس موقع پر نئی جے آئی ٹی ٹیم کی تشکیل بے بنیاد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن