• news

دبئی سے لاہور آنیوالی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، بحفاظت اتار لیا گیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ائر لائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے میں 143 افراد سوار تھے۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق طیارے کے کپتان نے مے ڈے، مے ڈے کی کال دی۔ ائرٹریفک کنٹرول مہارت سے طیارے کو 37 ہزار فٹ سے 21 ہزار فٹ پر لے گیا۔ آکسیجن کم ہونے سے پائلٹ اور مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سکھر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے طیارے کا اندرونی پریشر کم ہو گیا پرواز کو بعدازاں لاہور ائرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن