منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی مدد کے الزام میں سابق صدر کے پی اے کا ائرپورٹ داخلہ پاس منسوخ
راولپنڈی(صباح نیوز) منی لانڈنگ کیس میں گر فتار سپر ماڈل ایان علی کو 5 لاکھ ڈالرز سمگل کرنے میں مبینہ مدد فراہم کرنے پر ایک سابق صدر کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کا ائیرپورٹ داخلہ پاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ پاس نمبر 03234 ضبط کر لیں۔ داخلہ پاس کے ذریعے پی اے ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے ہر حصے میں داخل ہونے کے مجاز تھے۔ ذرائع کے مطابق پی اے 14 مارچ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے دبئی جانے والی ایان کی مدد کرتے پائے گئے جس پر ان کا پاس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔