پسنی: ماہی گیروں کی کشتی پر نقاب پوشوں کی فائرنگ، 6 زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پسنی میں ماہی گیروں کی کشتی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 ماہی گیر زخمی ہو گئے۔ زخمی ماہی گیروں کو پسنی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے 4 سے 5 نقاب پوش مسلح افراد تھے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔