مریدکے: 6 ماہ کا بچہ ماں کی گود سے سڑک پر گرنے سے جاں بحق
مریدکے (نامہ نگار) موٹر سائیکل پر سوار ماںکا برقعہ پہیے میں آجانے پر برقعہ سنبھالتے ہوئے گود میں لئے 6 ماہ کا معصوم شیرخوار بچہ سڑک پر گرنے سے سر میں چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔ گزشتہ روز مقامی ٹوٹا کلاتھ مارکیٹ کا 25 سالہ نوجوان تاجر شیخ عامر اپنی بیوی کے ہمراہ 6 ماہ کے معصوم شیرخوار بچے کے ہمراہ گھر سے باہر نکلا ہی تھا کہ تھانہ صدر کے ساتھ انڈرپاس سے گزرتے ہوئے ماںکا برقعہ موٹر سائیکل کے پچھلے پہئے میں آگیا جس پر ماں برقعہ ٹھیک کرنے لگی تو گود میں لئے 6 ماہ کا معصوم بچہ سڑک پر گرنے سے شدید زخمی ہوگیا اور جنرل ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں باپ پر غشی طاری ہوگئی اور دادا دادی بے ہوش ہوگئے۔