سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی شاہجہان کھیتران کی 10 لاکھ کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی میرشاہجہان خان کیتھران کے خلاف بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتیوںسے متعلق نیب کیس میں ملزم کی 10لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظورکرلی ہے،جبکہ نیب اور دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ ملزم کے وکیل موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی جو مسترد کردی گئی جس کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تو وہ عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی گئی۔ اب سابق درخواست کو بحال کرنے اور ملزم کی ضمانت پر رہائی کی استدعا کی جارہی ہے۔