پولیو سمیت تمام وبائی امراض کا خاتمہ اور روک تھام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: ڈاکٹر زاہد پرویز
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا ہے کہ پولیو سمیت تمام وبائی امراض کا خاتمہ اور روک تھام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بیماریوں سے محفوظ بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے جس کیلئے روٹین ایمونائز یشن کوریج کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ناگزیر ہے۔انہوںنے یہ بات پنجاب ہیلتھ ڈویلپمنٹ سینٹر(PHDC) میں ای پی آئی سپروائزر کیلئے ٹریننگ آف ماسٹر ٹرینرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔