مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دھرانا چاہتی ہے: راجہ ناصر عباس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں اقتدار کے حصول کے لئے وہاں سانحہ ماڈل ٹاوُن کی تاریخ دہرانے کی تیاریوں میں ہے، خطے کو اقتدار کی خاطر میدان جنگ نہیں بننے دینگے، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے، گلگت بلتستان میں بادشاہت کا نظام نہیں چلنے دینگے، الیکشن میں ناکامی دیکھ کر مسلم لیگ ن بوکھلاہت کا شکار ہے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں کیا۔