• news

واشنگٹن میں بریک ڈاﺅن، وائٹ ہاﺅس، محکمہ خارجہ اور دیگر عمارتوں کی بجلی بند

واشنگٹن (وقت نیوز) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوا جس سے وہائٹ ہاﺅس، محکمہ خارجہ اور دیگر سرکاری عمارتوں کی بجلی بند ہوگئی۔ محکمہ خارجہ کی بجلی بند ہونے سے معمول کی بریفنگ روکنی پڑی۔ بجلی جانے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی۔ میٹرو ریل سٹیشنز کی بھی بجلی معطل ہو گئی۔ محکمہ انصاف، کیپٹل ہل کو بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر بجلی جانے کے معاملے میں کسی دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔ وائس ہاﺅس کے ترجمان نے بتایا کہ کچھ دیر کے بعد بجلی بحال ہو گئی ہے۔ امریکی ملٹری کمانڈر نے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ کے متعلق فوری اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تاہم بجلی بند ہوتے ہی بیک اپ سسٹم فعال ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن