• news

ایرانی وزیر خارجہ یمن کے تنازعہ پر بات چیت کیلئے آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف یمن کے مسئلہ پر بات چیت کیلئے آج 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ رواں ہفتے کے اختتام تک ترک وزیر خارجہ کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس دوران معاشی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور یمن کے تنازعہ پر بھی بات چیت کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن