سراج الحق کی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ آمد ارکان اور ایوان کوانہماک سے دیکھتے رہے
اسلام آباد (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ تشریف لائے تو وہ اسمبلی اراکان اور ایوان کو بڑے غور سے دیکھتے رہے ۔ منگل کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہائوس میں مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو سب سے پہلے ان سے ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی ، تحریک انصاف کے غلام سرور ، شیخ رشید ، محمود خان اچکزئی اور چودھری پرویز الہی نے مصافحہ کیا جس کے بعد سراج الحق اگلی نشست پر بیٹھ کر بڑے غور سے دیکھتے رہے۔