عنبرین قتل کیس، ضمانت خارج ہونے پر عظمیٰ عرف طوبیٰ عدالت سے فرار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید ناصر نے ماڈل عنبرین کیس میں ملوث ملزمہ عظمیٰ عرف طوبیٰ کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس پر ملزمہ سیشن کورٹ سے فرار ہوگئی۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے ماڈل عنبرین کو زہر کھلاکر ہلاک کیا۔