یمن کی صورتحال، حکومت کی طرف سے کل اے پی سی بلائے جانے کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے یمن میں فوج بھیجنے کے معاملے پر اے پی سی بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی سی جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے اپوزیشن رہنمائوں خورشید شاہ‘ اعتزاز احسن اور مشاہد حسین سید سے رابطہ کیا ہے جس میں یمن سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ یمن معاملے پر دیگر تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف‘ جے یو آئی‘ اے این پی‘ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے سربراہان کی بھی شرکت متوقع ہے۔