• news

چودھری نثار ایوان میں داخل ہو کر کسی سے مصافحہ کئے بغیر خاموشی سے نشست پر بیٹھ گئے

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایوان میں داخل ہو کر خاموشی سے کسی کے ساتھ مصافحہ کئے بغیر نشست پر بیٹھ گئے جس کے بعد قائد ایوان ظفرا لحق نے نثار کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے انہیں کمپنی دی ۔ منگل کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوسرے روز ایوان میں پہنچے تو کسی کو ہاتھ ملائے اور بات کئے بغیر اپنی نشست پر بیٹھ گئے جس کے بعد قائد ایوان ظفرالحق نے چودھری نثار کے قریب ہو کر مصافحہ کیا اور ان سے بات چیت کی جس پر چودھری نثار نے بھی مسکراتے ہوئے انہیں جواب دیا۔

ای پیپر-دی نیشن