سعودی عرب فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کا اپنا ہو گا: امریکہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے کہا ہے سعودی عرب فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کا اپنا ہو گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی قائم مقام ترجمان میری مارف نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے فیصلے کرنے کے اختیارات ہیں اور اسی طرح پاکستان کا حق ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف جنگ میں شریک ہو یا نہ ہو۔