• news

جنگ ہونے پر پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کرسکتا ہے: امریکی اخبار

نیویارک(آن لائن) بھارت کی طرح امریکہ بھی پاکستان کی جوہری صلاحیت سے خوفزدہ ہے اور امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کرسکتا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے اداریئے کی مزید تفصیلات کے مطابق ایران کیساتھ ساتھ پاکستان، چین اور بھارت بحیرہ ہند پر جوہری ہتھیار نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ صرف پاکستان جنوبی ایشیا کی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں بلکہ چین کا جوہری صلاحیتوں کو بڑھانا بھی خطے کیلئے تشویشناک ہے۔ پاکستان اپنے بجٹ کا ایک بڑا حصہ فوج کو جدید ہتھیاروں اورمیزائل سے لیس کرنے میں صرف کر رہا ہے۔ پاکستان کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام او دہشت گردی جیسے مسائل نے گھیر رکھا ہے جس کے اثرات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن