سری لنکن صدر کا وفد کے ساتھ ٹیکسلا میوزیم کا دورہ، متھری پالا وطن واپس چلے گئے
ٹیکسلا (آئی این پی) سری لنکا کے صدر نے وفد کے ساتھ ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا۔ ٹیکسلا میوزیم آمد پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسروں، مقامی انتظامیہ نے انکا پُرتپاک استقبال کیا، سری لنکن صدر نے ٹیکسلا میوزیم کے مختلف حصے دیکھے۔ کیوریٹر ٹیکسلا میوزیم نے وفد کو آثار قدیمہ اور قدیمی نووادرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سری لنکا کے صدر نے بدھ مت کے مجسمات میں خصوصی دلچسبی کا اظہار کیا اور قدیم ورثا کی بہترین دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا،سری لنکن صدر کی آمد پر میوزیم کے اردگرد سیکورٹی کے سخت اقدمات کئے گئے تھے۔ بعدازاں صدر متھری پالا سری سینا پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔