سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے دوسرے مرحلے کے اختتام میں 4روز باقی
لاہور(آن لائن)حکومت کی ہدایت پر جاری پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کی سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے دوسرے مرحلے کے اختتام میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔ پی ٹی اے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ 12 اپریل تک اپنے موبائل فون کی سم تصدیق نہ کرانے والے صارفین کی سمز 13 اپریل سے بلاک کردی جائینگی۔ پی ٹی اے نے اس سلسلہ میں صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنی سموں کی تصدیق 12 اپریل سے قبل کروالیں۔ ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیز کی غیر تصدیق شدہ سمز کی تعداد اب بھی پانچ کروڑ سے زائد ہے تاہم پی ٹی اے نے 12 اپریل کے بعد سموں کی تصدیق کی نہ تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔