• news

سانحہ گیاری سیکٹر کو 3سال مکمل، قوم شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ گیاری سیکٹر کو تین سال مکمل ہوگئے آج کے دن 139دھرتی کے بیٹوں نے گیاری سیکٹر میں ہمارے کل کو بہتر بنانے کیلئے جانوں کی قربانی دی۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم سانحہ گیاری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ سانحہ گیاری کے بہادر سپوت ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، قوم شہید جوانوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا قوم ابھی تک سانحہ کو نہیں بھولی۔

ای پیپر-دی نیشن