قصور: اراضی کا تنازعہ، مخالفین کی فائرنگ سے باپ قتل، بیٹا زخمی
قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاوں لاکھوں کالم میںاراضی کے تنازع پر پولیس کی وردیوںمیں ملبوس مسلح افراد نے مخالف کے گھر حملہ کر کے باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم مبشر پولیس کی وردیوں میں ملبوس اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گلزار حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکا بیٹا صاحب دین شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔