• news

سی ڈی اے میں ہر طرف ٹاؤٹ گھوم پھر رہے ہیں: جسٹس شوکت صدیقی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے متاثرین اسلام آباد کو معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن اور ممبر فنانس کو آئندہ سماعت جمعہ کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ پولیس نے ایچ سولہ اور آئی سترہ کے متاثرین سے کمیشن وصول کرکے انہیں معاوضے کی ادائیگی کروانے کے الزام میں گرفتار ٹائوٹ سرور گوندل کو پیش کیا۔ عدالت کے استفسار پر سی ڈی اے کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے کی ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو ٹائوٹ چلار ہے ہیں انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں ہر طرف ٹائوٹ گھوم پھر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن