• news

مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیاگیا‘ غازی عبدالرشید کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت/ آن لائن) سپریم کورٹ میں سابق صدر مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایک جیسی نوعیت کے دیگر کیسز کے ساتھ لگانے کا کہتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو ریفر کردیا ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں  سابق صدر جنرل (ر )پرویز مشرف کیس کی سماعت دوسرے روز بھی نہ ہو سکی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی کی مصروفیات کی وجہ سے سابق صدر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گئی ۔ سابق صدر جنرل (ر ) پرویز مشرف نے غازی عبدالرشید کیس میں ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان کی عدالت سے عدم حاضری پر 2 اپریل 2014 کو جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن