امریکی ریاست میری لینڈ میں 7 بچوں سمیت 8 افراد کی نعشیں برآمد
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست میری لینڈ میں 7 بچوں سمیت 8 افراد کی نعش برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی حکام نے کہاکہ انہیں پرنسز اینی کے علاقے میں ایک گھر سے ایک ساتھی کارکن کے لاپتہ ہونے کی کال موصول ہوئی، وہ موقع پر گئے تو انہیں 7 بچے اور ایک شخص مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان افراد کی ہلاکت کا ربن مونو آکسائیڈ گیس سے ہوئی ہے تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 16 سال کے درمیان تھیں۔