• news

سانحہ ماڈل ٹائون، جے آئی ٹی سربراہ نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے خط لکھ دیا

لاہور (صباح نیوز) سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں خط لکھ دیا۔ عوامی تحریک کے عدم تعاون کی وجہ سے تحقیقات میں پولیس اہلکاروں کو فائدہ مل رہا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے عوامی تحریک کی جانب سے عدم تعاون کی بنا پر سانحہ ماڈل ٹائون میں زخمی ہونے والے افراد کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے انہیں ذاتی حیثیت میں لکھ دیا ہے۔30 افراد کو لکھے جانیوالے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ تحقیقات میں شامل ہو کر مدد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن