گریڈ 20 کے افسر طاہر حسین چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات
اسلام آباد (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے گریڈ20کے افسر طاہر حسین کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا ہے، وہ بطور جائنٹ سیکرٹری امور کشمیر ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے تھے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جلال سکندر سلطان کو ٹرانسفر کر کے ایڈیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، سہیل اکبر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے تھے، گریڈ 22کے افسر راجہ حسن عباس کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، وہ بطور صنعت و پیداوار ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے تھے، گریڈ22کے افسر عارف عظیم کو سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات کر دیا گیا ہے، وہ بطور چیئرمین سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن خدمات سر انجام دے رہے تھے، اس حوالے سے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار میر مرتضیٰ جتوئی جو چند ہفتے قبل تک حکومت سے ناراض ہونے کے باعث وفاقی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام نہیں دے رہے تھے۔ ان کی طرف سے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کی اولین شرط میں راجہ حسن عباس کو تبدیل کرنا شامل تھی۔ وفاقی وزیر سابق ایم ڈی یو ایس سی خاقان مرتضیٰ سے نالاں تھے جو اب تبدیل ہو چکے ہیں۔