• news

فیصل آباد: کرکٹ میچ پر جھگڑا، ایلیٹ فورس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان قتل، راہگیر زخمی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کرکٹ میچ پر جھگڑے پر مشتعل ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے عبداللہ پارک کے رہائشی ایلیٹ فورس کے ملازم وسیم کا گزشتہ روز کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے علی شان سے جھگڑا ہو گیا تھا جس پر علی شان اور وسیم کے درمیان صلح کروا دی گئی تھی۔ گزشتہ روز علی شان ضروری کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ وسیم نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علی شان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ راہگیر اظہر علی زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی نعش پولیس نے تحویل میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن