نوازشریف ہمیشہ صلح کے بعد مارتے ہیں عمران کیساتھ بھی وہی کیا: شیخ رشید
اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی عادت ہے کہ وہ صلح کرنے کے بعد مارتے ہیں، عمران خان کیساتھ بھی وہی کیا ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے مجھے قومی ایشوز پر بولنے کا موقع نہیں دیا انکا رویہ انتہائی افسوسناک تھا، صرف من پسند اور اپنی خواہش کے مطابق بات کرنیوالوں کو بولنے کا موقف دیا جاتا ہے۔