• news

ٹیلی نار کا 3Gسے آراستہ موزوں قیمت ہینڈ سیٹس متعارف کرنے کاا علان

لاہور (پ ر) ملک میں 3Gاور انٹرنیٹ کے استعمال کو مزید فروغ دینے کے ضمن میں ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسے آراستہ موزوں قیمت ہینڈ سیٹس متعارف کرنے کاا علان کردیا۔ یہ اعلان منگل کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا ۔ٹیلی نارڈیوائسزپورٹ فولیو میں اب تک ٹیلی نارایزی 3G اورٹیلی نار اسمارٹ 3Gہینڈ سیٹس شامل ہیں -ٹیلی نارایزی 3Gفرنٹ کیمرے اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز (فیس بک، ٹویٹر اور Whatsapp ) سے مزین ہے جبکہ ٹیلی نار اسمارٹ 3Gملک میں سستے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے ۔ٹیلی نارڈیوائسز کی بدولت اب کم اوردرمیانی آمدنی والے افراد بھی 3Gاور انٹرنیٹ کے فوائد سے استفادہ کرسکیں گے۔ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کو ان ہینڈسیٹس پر 18 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جائے گی، جو کہ پاکستان میں کسی بھی ہینڈ سیٹ پر فراہم کی جانے والی سب سے طویل وارنٹی ہے۔ مزید برآں ٹیلی نارپاکستان کے صارفین ان ہینڈ سیٹس کے ساتھ پہلے چھ ماہ تک 600 روپے کے بیلنس اور3GB ڈیٹا سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن