• news

پنجاب یونیورسٹی کی خبریں

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم ایس سی ریاضی پارٹ ون سپلیمنٹری 2014ء کا امتحان جو کہ 18 فروری کو منعقد ہوا تھا اور منسوخ کر دیا گیا تھا اب 13 اپریل 2015ء کو دوبارہ منعقد ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں تمام امیدواران (پرائیویٹ اور لیٹ کالج) کو رولنمبر سپلس جاری کی جا چکی ہیں۔٭ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس (چار سالہ پروگرام) فورتھ سمسٹر 2014ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔٭ اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز کے پنجاب چیپٹر کے صدر منتخب ہو گئے۔٭ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے زیراہتمام منعقدہ ’’لائل پور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول 2015ئ‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نمایاںپوزیشن حاصل کی۔ ان میں ہیلی کالج آف کامرس کے حافظ اسد شریف، کالج آف فارمیسی کے مبشر سعید، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے جاوید اقبال، شعبہ اردو کے شاہد علی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے سید کشف اور انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز سے سلمان عالم نے بالترتیب قرأت، پنجابی تقریر، پینٹنگ، پنجابی غزل اور پورٹریٹ فوٹوگرافی میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن