اداکارہ جیاعلی نے فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ میں کام عکسبند کرا دیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ماڈل و اداکارہ جیاعلی نے گذشتہ دنوں اپنی زیرتکمیل فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ میں اپنا کام عکسبند کرایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سایہ خدائے ذوالجلال بہت بڑی فلم ہے۔ اس فلم کا سبجیکٹ بہت اہم ہے اور روٹین سے ہٹ کر ہے۔ اس فلم میں میرے علاوہ فلم انڈسٹری کے معروف ہیرو معمر رانا بھی کام کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے پہلی فلم ’’دیوانے تیرے پیار کے‘‘ معمر رانا کے ساتھ ہی کی تھی۔یہ فلم ہم دونوں کی پہلی تھی اور اب ایک طویل عرصے کے بعد ہم فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ میں اکٹھے کام کر رہے ہیں۔