• news

ای او بی آئی پنشن کیس، کوئی شخص 3600 ماہوار میں کیسے گزارا کرسکتا ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے حکومت سے ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن میں اضافے کیلئے حتمی جواب طلب کر لیا ہے، جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ بتائیںکہ کوئی شخص 3600 روپے ماہوار میں کیسے گزارہ کر سکتا ہے؟ ملک بھر میں 20 لاکھ افراد کم پنشن کا شکار ہیں،ہم کیس کو روازنہ کی بنیاد پر سنیں گے تاکہ پنشنرز کو پتاچلے کہ انکی پنشن میں اضافہ ہو رہا کہ نہیں، حکومت بتائے کہ پنشن میں اضافہ کر سکتی ہے تو کتنا اضافہ ہو سکتا ہے،اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتاےا کہ اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو پنشن میں اضافے کے حوالے سے کام کررہی ہے۔ مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لےا جارہا ہے، معاملے پر تیزی سے کام ہورہا ہے، عدالت کچھ مہلت دے، پنشن 6ہزار روپے کرنے سے معیشت پر بوجھ بڑھے گا مگر حکومت سنجیدگی سے معاملہ طے کرنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کردےا جائیگا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
ای او بی آئی کیس

ای پیپر-دی نیشن