پاکستان چین اقتصادی راہداری کا نقشہ سپریم کورٹ میں پیش
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) مارگلہ ہلز ٹنل کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے مارگلہ میں شاہراہ کی تعمیر سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ مانگ لی۔ این ایچ اے، پاکستان چین راہداری کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کا 2013ء کا حکم تجارتی راہداری میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ این ایچ اے کے وکیل نے کہا کہ ہم نے 2 راستے تجویز کئے۔