• news

ایان منی لانڈرنگ کیس: 14 مارچ کی بینظیر ائر پورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب

راولپنڈی (آن لائن) ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کسٹم حکام نے چودہ مارچ کی بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے راول لائونچ کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کر لی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ چودہ مارچ کے روز کس سابق سرکاری عہدیدار کے بھائی نے ایان علی کے ساتھ راول لائونچ میں ملاقات کیلئے حکام سے درخواست کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ پر سرکاری عہدیدار کے بھائی نے ایان علی کیس کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ائرپورٹ پر سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں جس میں واضح طور پر اس شخص کی تصدیق کی جاسکتی ہے جو اس روز ایان علی کے سامان کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کسی سابق اعلیٰ عہدیدار کے ذاتی سیکرٹری میں سے ہیں تاہم کسٹم حکام نے بے نظیر ائرپورٹ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالبہ کردیا ہے ۔ کسٹم حکام کی جاری تفتیش میں ماڈل ایان علی کا کیس مزید الجھ چکا ہے۔ تفتیش میں اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ ایان علی اپنی جائیداد اور قبضے میں موجود ہر رقم کی ٹیکس کی ادائیگی میں مکمل ناکام پائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن