• news

نارنگ منڈی: بجلی گرنے سے گھریلو کام میں مصروف خاتون زندہ جل گئی، بچے بے ہوش

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی قلعہ کالروالاکے گائوں چھانگی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون زندہ جل گئی جبکہ اس کے بچے بے ہوش ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص منشی کی بیوی اپنے گھر میں کام میں مصروف تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گر پڑی جس کے باعث وہ جل کر کوئلہ بن گئی جبکہ بچے اپنی ماں کی یہ حالت دیکھ کر بے ہوش ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن