تربت:ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں مارٹر گولے داغے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس
تربت(صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے زعمران میں ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں مارٹر گولے داغے گئے تاہم گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے تین مارٹر گولے داغے گئے، جو دھماکے سے پھٹ گئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری طرف گولوں کے پھٹنے سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔