• news

لاہور ہائیکورٹ: الطاف حسین کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف پنجاب لائرز ونگ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین غیرملکی شہری ہیں ۔ کوئی غیرملکی پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی قیادت نہیں کر سکتا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ الطاف حسین کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے ، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ۔

ای پیپر-دی نیشن