• news

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے ملا فضل اللہ کو پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرلیا

اقوام متحدہ ( نمائندہ خصوصی) سیاسی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی وجہ سے تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ فضل اللہ جس کا نِک نام ریڈیو ملا ہے، کے اب اثاثے منجمد سفر پر پابندی ہوگی۔ فیصلہ 15رکنی کمیٹی میں کیا گیا۔ جنوری میں امریکہ نے فضل اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا جس کی وجہ سے انکے خلاف پابندیاں لگائی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن