• news

عمران اور پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کی اسمبلی میں واپسی کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی چیلنج کردیاگیا ہے۔ دائر آئینی پٹیشن میں موقف اختیارکیا گیاکہ تحریک انصاف کے سربراہ سمیت دیگر ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔ لیکن سپیکر قومی اسمبلی نے نظریہ ضرورت سمجھ کر ان کے استعفے منظور نہیں کئے حالانکہ آئین کے تحت مستعفی ارکان اسمبلیوں میں واپس نہیں جا سکتے۔ اس کے باوجود سپیکر نے اپنی رولنگ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ سپیکر کی رولنگ دستور پاکستان سے متصادم ہے لٰہذا سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا جائے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کریں۔ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمشن اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن