• news

گیس قیمت کا یکطرفہ فیصلہ، سندھ اور خیبر پی کے حکومتوں کا وفاق پر شدید اعتراض

اسلام آباد (آن لائن)  سندھ اور خیبر پی کے  کی صوبائی  حکومتوں  نے گیس قیمتوں  کے یکطرفہ  فیصلوں  کے حوالے سے  وفاقی حکومت  پر اعتراض  کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  خصوصاً  سندھ حکومت  نے وفاقی حکومت  کے ان  اقدامات  پر تشویش ظاہر کی ہے  جن میں گیس ٹیرف میں  کمی ، ایل  این جی درآمد  ، فرٹیلائزر  سیکٹر کو گیس  کی فراہمی ، مری پٹرولیم  کی جی پی اے منسوخی اور پی پی پی شیئرز کے حوالے سے فیصلے شامل ہیں ۔ رپورٹس  میں کہا گیا ہے کہ  یہ تشویش  سندھ کے صوبائی  وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت  کو اپنے لکھے گئے  ایک خط میں کی ہے  اور یہ  25 مارچ کو جاری  کیا گیا ہے جبکہ خیبر پی کے کے وزیر اعلی نے بھی  اسلام آباد میں  متعلقہ وزارت   کے ساتھ یہ  ایشو اٹھایا ہے  اور کہا ہے کہ  پاور پالیسی  تشکیل  دینے جیسے  معاملات  کا فیصلہ  صوبوں کی  مشاورت کے بغیر نہیں  ہونا چاہئے ۔ سندھ اور خیبر پی کے کی صوبائی  حکومتوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ  یہ ایشوز  مشترکہ  مفادات  کونسل میں پیش کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن