• news

گزشتہ 5 سال کے دوران 34 سو پاکستانیوں ے دیگر ممالک کی شہریت اختیار کی: رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن) گزشتہ 5 سالوں کے دوران 3400 سے زائد پاکستانیوں نے اپنی شہریت منسوخ کرکے دیگر ممالک کی شہریت اختیار کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق251 پاکستانیوں نے کینیڈا، 171 امریکہ، 145 آسٹریلیا، 121 نیوزی لینڈ، 75 ناروے اور 54 نے ڈنمارک جبکہ باقیماندہ افراد نے یورپ اور مشرق وسطی کی شہریت اختیار کی۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد صفدر نے ذرائع داخلہ میں جمع کرائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا کہ 1534 پاکستانی شہری اپنی شہریت ترک کرنا چاہتے ہیں۔ امیگریشن آفیسر کا کہنا تھا کہ 5000 کے قریب افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ وزارت خارجہ کو 117 غیرملکی خواتین نے پاکستانیوں سے شادی کرنے کیلئے انکے پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن