• news

معاشرے سے بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے موثر اور مربوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے: صدر ممنون

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے معاشرے سے بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے موثر اور مربوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ قومی ترقی کے حصول کے لئے ناگزیر تقاضا ہے۔ انہوں نے یہ بات قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے بدھ کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی معاشرے کے پورے ڈھانچے کو سنگین خطرہ لاحق کرتی ہے۔ بدعنوان عناصر کی سختی سے حوصلہ شکنی کی اشد ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے صدر مملکت ممنون حسین کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2014ء پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن