• news

ایپکس کمیٹی خیبر پی کے کا اجلاس، دہشت گردی کے خاتمے کاعزم

پشاور (نوائے وقت نیوز) گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے صوبے اور فاٹا میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا عزم کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن بھی شریک تھے۔ گورنر خیبر پی کے نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن