• news

اکبر بگٹی کیس: آفتاب شیرپائو، شعیب نوشیروانی کی بریت کیلئے درخواستیں خارج

کوئٹہ (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزموں سابق وفاقی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کی بریت سے متعلق درخواست خارج کردی۔ ڈی جی ہیلتھ نے مشرف کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے مرتب کی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا تھا  پرویز مشرف کے دل کی شریان بند اور بعض پٹھوں میں مسئلہ ہے اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت میں ان کی سماعت سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی جس پر عدالت نے ان کی درخواست کو منظور کیا۔ سماعت کے دوران آفتاب احمد خان شیرپائو اور شعیب احمد نوشیروانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست 265/k کا فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی بریت سے متعلق دائر کی گئی درخواستیں خارج کردیں ۔ مشرف کی درخواست پر جمیل اکبر بگٹی کے وکیل کے اعتراض کی سماعت کیلئے عدالت نے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کردی۔

ای پیپر-دی نیشن