• news

منڈیوں سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے آڑھتیوں کو نوٹس جاری کر دیئے: عثمان منان شیخ

لاہور (کامرس رپورٹر) بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے پھل و سبزی منڈیوں میں تجاوزات کو ختم کرنا اور تمام راستوں کو کشادہ کرنے کیلء دونوں منڈیوں کے آڑھتیوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹس میں تمام آڑھتیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے دونوں اطراف سے تجاوزات کو مکمل ختم کر دیں اور کسی کو بھی اپنی دکان کے سامنے یا بیک پر بیٹھنے نہ دیا جائے جس سے منڈی میں آنے والے کسی خریدار کو مشکل پیش آئے۔ اگر کسی آڑھتیوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا تو اس کی دکان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن