مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی، 3 ارب 80 لاکھ روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنسٹائل ایکسچینج میں 24645 لاٹ کے سودے 3 ارب 80 لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2603 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 59 کروڑ 90 لاکھ روپے رہی جبکہ سونے سودوں کی مالیت 36.3 کروڑ روپے رہی۔ چاندی کے سودوں کی مالیت 3.7 کروڑ اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 87 لاکھ روپے رہی۔