نیپرا نے مہنگی بجلی بنانیوالے کے الیکٹرک کے تین پیداواری یونٹ بند کرنے کی منظوری دیدی
کراچی(صباح نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی کے تین پیداواری یونٹ بند کرنے کی منظوری دے دی جس سے 175 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر لائسنس میں ترمیم کر دی ہے جس سے175 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ 150 میگاواٹ کے حامل کورنگی سٹیشن کے یونٹ نمبر 1 اور 3 بند ہو گئے۔