سابق وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر رانا نعیم الرحمان اور سینئر نائب صدر قاسم اکرم وڑائچ کی قیادت میں گوجرانوالہ سے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گوجرانوالہ کی اہم سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق وائس چیئرمین شیخ اعجاز نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔